راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی عید کے دن بیٹوں سے بات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک گفتگوکی، ان کے بیٹوں نے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
جیل ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بیٹے قاسم اورسلیمان سے بات ہوئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔















