تہران (اے بی این نیوز )ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کیخلاف کارروائیوں میں ملوث ممالک کے لیے اس گزرگاہ کو بند رکھا جائے گا، جبکہ ایران سے رابطہ کرنے والے ممالک کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران بحری گزرگاہ کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں ہے، اور یہ اقدام صرف حفاظتی اور ردعملی مقاصد کے لیے ہوگا۔
مزید پڑھیں :سونا سستا ہو گیا














