اہم خبریں

عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کا اہم پیغام جاری،جا نئے کیا

پشاور (اے بی این نیوز    )سہیل آفریدی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید بھی عمران خان کے بغیر گزر رہی ہے جو افسوسناک ہے، وہ کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ناحق قید میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ان کے مطابق آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی جمہوریت، آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ نے یوم پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر میں 10 لاکھ پودے لگانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ یہ مہم عمران خان کے بلین ٹری سونامی وژن کا تسلسل ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک آن لائن ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جہاں شہری پودے لگا کر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا ملک کے تقریباً 45 فیصد جنگلات فراہم کر رہا ہے اور صوبے کا جنگلاتی رقبہ 26.5 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگلات پورے پاکستان کے لیے فائدہ مند ہیں اور عوام کو چاہیے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید پڑھیں :ایران کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، جب تک ضروری ہوا لڑتے رہیں گے،عباس عراقچی

متعلقہ خبریں