تہران(اے بی این نیوز ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے جب تک ضروری ہوا لڑتا رہے گا اور کسی بھی دباؤ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران پر باقاعدہ جنگ مسلط کی گئی تو ملک اس وقت تک مزاحمت جاری رکھے گا جب تک اس کے سیکیورٹی خدشات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے۔ ان کے مطابق ایران موجودہ صورتحال کو دفاع کے تناظر میں دیکھتا ہے کیونکہ کشیدگی کا آغاز پہلے مخالف قوتوں کی جانب سے کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ایران مزید فوجی کارروائیاں اور جوابی حملے جاری رکھ سکتا ہے، اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک خود کو مکمل طور پر محفوظ محسوس نہ کرے۔
مزید پڑھیں :ایرانی رہبرِ اعلیٰ کا نوروز اور عیدالفطر کے موقع پر قوم اور امتِ مسلمہ کے نام اہم پیغام جاری















