لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم عید کے موقع پر کُک بن گئے۔
بابر اعظم عید کے لیے سویاں پکانے کچن پہنچ گئے۔
بابر اعظم نے اپنی کوکنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا کہ میٹھی عید سگنیچر۔
بابر اعظم نے روایتی شیر خورمہ تیار کیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔
مزید پڑھیں۔ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے















