تہران ( اے بی این نیوز )ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے جہاں اعلیٰ فوجی ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام اب دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس موجود معلومات کی بنیاد پر اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور عالمی سطح پر مخالفین کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں سیکیورٹی صورتحال مزید سخت ہو سکتی ہے اور دشمنوں کے لیے دنیا کے مختلف مقامات غیر محفوظ بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے،تل ابیب گونج اٹھا،9 افراد زخمی















