اہم خبریں

گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے کے بعد ہیلتھ الرٹ جاری

انگلینڈ(اے بی این نیوز)یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ بھر میں ڈاکٹروں کو گردن توڑ بخار کی علامات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے،اس کے ساتھ ساتھ کینٹ یونیورسٹی کے 5 ہزار طلبہ کو گردن توڑ بخار سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

گردن توڑ بخار کی وبا کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ کینٹربری کے ایک نائٹ کلب سے پھیلی،اس گردن توڑ بخار کے سبب دو طلبہ کی جان بھی جا چکی ہے جو کینٹ یونیورسٹی اور کوئین الزبتھ گرامر سکول میں زیرِ تعلیم تھے۔

گردن توڑ بخار کے اب تک تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 ہوچکی ہے اور حکام وبا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب تشویش میں مبتلا ہیں۔

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ گردن توڑ بخار سے انتقال اور متاثر ہونے والے لواحقین کے لیے یہ مشکل وقت ہے، طبی ماہرین متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی،اینٹی بائیوٹکس کی تقسیم اور ٹارگیٹڈ ویکسینیشن پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔کراچی: بارش میں کرنٹ لگنے سے باپ بیٹے کی ہلاکت، کے الیکٹرک کو 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں