اہم خبریں

اسلام آباد ،شاہین آفریدی کے گھر ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

اسلام آباد(اے بی این نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے گھر ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگا ہ پر کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

واضح رہے اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشنگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔کراچی میں بوہری برادری نے عید الفطر کی نماز پڑھ لی

متعلقہ خبریں