لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور فیملی بلاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے طلاق اور صلح کی خبروں کے درمیان اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
ایمان اور رجب بٹ کی شادی کے ایک سال بعد اختلافات کے باعث علیحدگی ہوگئی تھی اور رجب نے طلاق کا نوٹس بھی دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی صلح کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔
ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ کے ساتھ ٹرپ کی تصاویر مداحوں کے لیے شیئر کیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتی نظر آ رہی ہیں۔
ایمان نے لکھا کہ ’سفر سے دل کو سکون ملتا ہے، اسی لیے چلتی رہتی ہوں طوفانوں کو خاموش مسکراہٹوں میں چھپاتے ہوئے‘۔
شیئر کی گئی تصاویر میں پہلی تصویر میں ایمان کی خوش مسکراہٹ، دوسری تصویر میں کیون کے چھوٹے چھوٹے ہاتھ، تیسری تصویر میں اس کا بھائی عون اور ایک تصویر میں وہ آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خوشی سے پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ اپ ڈیٹ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث ہے اور ایمان فاطمہ کی زندگی کے نئے سفر کی جھلکیاں پیش کرتا ہے۔
مداح ان کی ہمت کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اسے اپنے بیٹے کی خاطر صلح کرنی چاہیے۔ جب کہ دوسروں کا کہنا ہے کہ خوشی اور امن زیادہ ضروری ہے۔
انسٹاگرام پر ایمان کے 691,000 فالوورز ہیں جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی تیل بردار جہاز کو تہران سے گرین سگنل مل گیا















