اہم خبریں

عید الفطر پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

کراچی ( اے بی این نیوز)‌پاکستان ریلوے عیدالفطر پر خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے اور آج تیسری عید اسپیشل ٹرین مسافروں کو لے کر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق تیسری عید اسپیشل ٹرین 15 بوگیوں پر مشتمل ہے۔

عید اسپیشل ٹرین میں تقریباً 1130 مسافروں کی بکنگ ہوئی اور محکمہ ریلوے نے عید اسپیشل ٹرین سے 30 لاکھ روپے کمائے۔

ٹرین حیدرآباد، روہڑی، فیصل آباد، وزیر آباد، راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور جائے گی۔ اسپیشل ٹرین کے روٹ پر کل 31 اسٹاپ ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق اسپیشل ٹرین 19 مارچ کی صبح 5 بجے پشاور پہنچے گی۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، دوسری ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

جبکہ اسی دن یعنی 17 مارچ کو تیسری اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ چوتھی اور آخری اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان سپیشل ٹرینوں میں مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ٹرینوں کے اوقات کار کی پابندی کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں‌:متحدہ عرب امارات میں مقیم شہریوں کے لیے خوشخبری

متعلقہ خبریں