یروشلم (اے بی این نیوز) اسرائیلیوں نے پروازوں میں مسافروں کی محدود تعداد پر تل ابیب کے مرکزی بین گوریون ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
اب، ہر پرواز پر 170 مسافروں کو اجازت دی جائے گی، جو جمعرات سے لاگو ہو گی۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے بعد 70 مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایرانی حملوں کے بعد پیدا ہونے والے خوف کی وجہ سے اسرائیلی ملک سے فرار ہو رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں طیاروں میں مسافروں کی قلیل تعداد کے خلاف ہنگامہ برپا ہو گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی شہریوں کو شکایت ہے کہ اسرائیلی ایوی ایشن حکام نے ایئر لائنز کے ساتھ ملی بھگت کر کے انتہائی مہنگے ٹکٹ فروخت کیے ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 کی ٹرافی شمالی علاقوں کی سیر پر،خوبصورت مناظر کی دلکش جھلکیاں















