پشاور(اے بی این نیوز)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دونوں سیمی فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔
پشاور میں شیڈول پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس اور سیالکوٹ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
سیالکوٹ نے گزشتہ روز ملتان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
پہلا سیمی فائنل 4 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بج کر 15 پر کھیلا جائے گا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل کل عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں ہوگا۔
مزید پڑھیں۔ایندھن کی مارچ کی ضروریات مکمل، اپریل کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی ہے: وزیر خزانہ















