تل ابیب (اے بی این نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے خاتمے کے لیے ایک ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی ہے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کے خاتمے کے لیے یکم اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مزید تقریباً دو ہفتوں کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنی کارروائیوں کو مخصوص عسکری اہداف تک محدود رکھے ہوئے ہے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے خلاف جاری حملوں کے لیے امریکہ کی جانب سے گولہ بارود کی ایک نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عسکری سامان ایران کے خلاف جاری فضائی حملوں اور دیگر فوجی کارروائیوں کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :کوہاٹ میں دہشتگردی، فائرنگ،6 خوارج جہنم واصل















