اہم خبریں

کوہاٹ میں دہشتگردی، فائرنگ،6 خوارج جہنم واصل

کوہاٹ (اے بی این نیوز    )کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی۔

ضلعی پولیس افسر کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق لاچی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔ جب پولیس نفری موقع پر پہنچی تو دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں چھ دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ادارے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں :سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

متعلقہ خبریں