ممبئی (اے بی این نیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث بھارت میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی وزارت جہاز رانی اور بندرگاہوں کے اسپیشل سیکریٹری راجیش کمار سنہا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ایل پی جی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بھارتی پرچم والے بحری جہاز شیوالک اور نندا آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں جو 92 ہزار ٹن ایل پی جی لا رہے ہیں اور 16 یا 17 مارچ تک بھارت پہنچ جائیں گے۔
راجیش کمار سنہا نے مزید کہا کہ خام تیل، ایل پی جی اور ایک این جی لے جانے والے 22 دیگر ہندوستانی پرچم والے بہن جہاز آبنائے ہرمز کے مغرب میں موجود ہیں۔
بھارت میں ایرانی سفیر محمد فتح علی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ کچھ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے پر میزائل حملہ،سیکیورٹی الرٹ جاری















