تہران ( اے بی این نیوز ) امریکی بحریہ اس وقت آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہے۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز کی حفاظت کے لیے منصوبہ زیرِ تیاری ہے تاہم فی الحال بحریہ اس ذمہ داری کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں۔
امریکی حکام کے مطابق خلیج کے حساس سمندری راستے میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے سیکیورٹی پلان پر مزید کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے اور جلد ہی ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن کے ذریعے آئل ٹینکرز کو بحری تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
امریکی حکومت نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ فی الوقت اس منصوبے کو فوری طور پر نافذ کرنا ممکن نہیں تھا، اسی لیے اسے عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بحری آپریشنز کے لیے ضروری تیاری، وسائل اور حکمت عملی کو مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :آبنائے ہرمز میں ایران کے حملے تیز،متعدد جہازوں کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب کا انتباہ جاری















