لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے سالانہ میٹرک امتحانات 2026 کے لیے جماعت دہم کی سرکاری ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔
اس شیڈول میں پورے صوبے کے لیے صبح اور شام کے گروپس کے مطابق مضامین کے امتحانات کی تاریخیں دی گئی ہیں۔ میٹرک کے امتحانات مارچ میں شروع ہوں گے اور اپریل تک جاری رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق صبح کے امتحانات صبح 9:00 بجے شروع ہوں گے جبکہ شام کے امتحانات دوپہر 2:00 بجے شروع ہوں گے۔ جمعہ کے دن شام کے امتحانات 2:30 بجے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بارے بڑی خبر آگئی















