اہم خبریں

پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،سہیل آفریدی اہم کیس میں نامزد،جا نئے تفصیلات

پشاور (اے بی این نیوز) پشاور انسداد دہشتگردی عدالت 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس۔ وزیر علی خیبر پختونخوا سہیل افریدی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد ہو گئے۔ ریڈیو پاکستان وکیل شبیر حسین گیگیانی اور تفتیشی افسر انسداد دہشتگردی عدالت نمبر تین میں پیش ہو ئے۔

تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں پیش کردیا ۔ چالان میں وزیر اعلی، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور کارکن عامر چمکنی نامزد کئے گئے۔ تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے پنجاب فارنزک لیب رپورٹ اور نادرا رپورٹ کی بنا پر وزیر اعلی سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا۔

چا لان ریکارڈ کے لئے جمع کرہا ہوں لیکن پراسیکیوٹر مجھ سے نہیں لے رہا۔ ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گگیانی ایڈوکیٹ نے چلان جمع نہ کروانے پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور پبلک پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے عدالت میں درخواست جمع کردی۔عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا

مزید پڑھیں :ایران کے تابڑ توڑ حملے،امریکی بحریہ کی کمر ٹوٹ گئی، پسپا ہو نا شروع،700 کلو میٹر پیچھے بھاگ گئی

متعلقہ خبریں