اہم خبریں

مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کر کے ایران نے غلطی کی،معلوم نہیں زیادہ عرصہ چل سکیں گے یا نہیں،ٹرمپ

واشنگٹن (اے بی این نیوز       ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا رہنما منتخب کر کے ایک بڑا غلط فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای زیادہ عرصہ اقتدار میں رہ سکیں گے یا نہیں۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی صورتحال کے باعث عالمی سیاست میں مزید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب ایران کی مجلس خبرگان قیادت نے حال ہی میں مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا سپریم لیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

متعلقہ خبریں