اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک اور خطے میں جاری کشیدگی اور توانائی کے بحران کے حوالے سے اہمخطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ تدبیر اور سفارت کاری کے ذریعے حالات پر قابو پایا جائے اور معاملات کو سفارتی طریقے سے حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنی قوم کو یقین دلایا کہ ہماری بہادر افواج اور سیکیورٹی ادارے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں سرگرم ہیں۔
شہباز شریف نے ایران میں ہونے والے حملوں میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ خام تیل کی قیمت چند دنوں میں 60 ڈالر سے بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ اگر حالات اسی طرح بگڑتے رہے تو توانائی کی قیمتیں قابو سے باہر ہو جائیں گی، کیونکہ ہماری معیشت اور روزمرہ زندگی کا زیادہ انحصار خلیج سے آنے والے تیل اور گیس پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے توانائی کے استحکام کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کیے، مالیاتی نظم و ضبط بہتر بنایا اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاکہ پاکستان کو درپیش توانائی بحران کو کم کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتیں پاکستان کے اختیار میں نہیں ہیں اور خطے میں جنگ یا عالمی بحران کے منفی اثرات براہِ راست توانائی کی قیمتوں پر پڑتے ہیں۔
مزید پڑھیں :9 سے 12 مارچ کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،جا نئے تفصیل















