دبئی (اے بی این نیوز )متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری رہنما خلّاف احمد الحبتور نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان خلیجی ممالک کو جنگ میں شامل کرنے کے امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔الحبتور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک خطے کے عوام کے مفادات کے تحفظ کو مقدم رکھتے ہیں اور کسی بھی ایسے تنازع میں حصہ نہیں لیں گے جسے سفارتکاری یا سیاسی حل کے ذریعے روکا جا سکتا ہو۔انہوں نے امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ کشیدگی کیوں پیدا ہوئی اور اسے کس نے اپنے اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر بڑھایا۔ الحبتور کے مطابق خلیجی ممالک ایران سے لاحق خطرات کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن وہ اپنے نوجوانوں کی قربانی ایسے تنازع میں نہیں دیں گے جو سیاسی حل سے روکا جا سکتا تھا۔الحبتور نے واضح کیا کہ ایران، اسرائیل اور امریکہ اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ خطے کے عوام کی جانیں سب سے قیمتی ہیں اور کسی بھی صورت میں “کولیٹرل ڈیمیج” کے طور پر نہیں دیکھی جا سکتیں۔
مزید پڑھیں :یو اے ای میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،وجہ سامنے آگئی















