اہم خبریں

یو اے ای میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،وجہ سامنے آگئی

یو اے ای (اے بی این نیوز       ) اماراتی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ حکام نے کہا ہے کہ دیگر تفصیلات اور حادثے کے اسباب کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔اماراتی وزارت دفاع نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا تھوڑی دیر بعد قوم سے اہم خطاب

متعلقہ خبریں