اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا تھوڑی دیر بعد قوم سے اہم خطاب

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے اہم خطاب ہے جس میں وہ موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، عالمی حالات اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب میں قومی سلامتی اور معیشت سے متعلق اہم نکات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج کیے گئے اہم فیصلوں کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور موجودہ صورتحال میں حکومت کے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔حکومتی حلقوں کے مطابق خطاب میں عوام کو موجودہ حالات میں صبر، اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی جا سکتی ہے جبکہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں حکومتی حکمت عملی سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :اسرائیل کا ایران ہر نئے حملوں کا اعلان، متعدد اہداف کو نشانہ بنایا

متعلقہ خبریں