اہم خبریں

اسرائیل کا ایران ہر نئے حملوں کا اعلان، متعدد اہداف کو نشانہ بنایا

تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایرانی حکومت کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اصفہان اور جنوبی ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف علاقوں میں بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے متعدد ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تہران کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق بوشہر کے علاقے میں بھی دو ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا جبکہ جدید دفاعی نظام نے کئی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

مزید پڑھیں :خطے میں کشیدہ جنگی صورتحال،صوبے بھر میں قائم تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے فوری بند کر نے کا حکم آگیا

متعلقہ خبریں