اہم خبریں

ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد

نیویارک(اے بی این نیوز) نیویارک میں میئر ظہران ممدانی کی رہائش گاہ کے باہر سے دھماکہ خیز ڈیوائس برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے جبکہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب میئر کے گھر کے باہر ایک احتجاج جاری تھا۔ اس دوران ایک شخص نے ایک جار نما ڈیوائس پھینکی جو بعد میں دھماکہ خیز مواد پر مشتمل نکلی۔
پولیس حکام کے مطابق اس جار میں نٹس، بولٹس اور پیچ بھرے گئے تھے اور اسے سیاہ ٹیپ سے لپیٹ کر اس میں فیوز بھی لگایا گیا تھا۔ تاہم ڈیوائس پھینکے جانے کے بعد خود ہی بجھ گئی اور دھماکہ نہیں ہو سکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران دو مختلف آلات استعمال کر کے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ پہلی ڈیوائس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جبکہ دوسری ڈیوائس کا ابھی بھی تفصیلی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

نیویارک پولیس کمشنر کے مطابق واقعے کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیش آنے کے وقت ظہران ممدانی اور ان کی اہلیہ گھر پر موجود نہیں تھے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حکام نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ آگئی،سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ہزاروں روپے سستا،جا نئے نئی قیمت

متعلقہ خبریں