کراچی (اے بی این نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ تین ماہ کے لیے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ معاشی صورتحال، مہنگائی کے رجحان اور عالمی معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں فوری تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معیشت میں استحکام برقرار رکھنا اور مہنگائی کو قابو میں رکھنا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان میں پالیسی ریٹ اس وقت 10.5 فیصد ہے اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ معاشی اشاریوں اور مہنگائی کے دباؤ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں میں عالمی تیل کی قیمتوں، درآمدی دباؤ اور مہنگائی کے رجحان کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا جبکہ معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ،شرح سود ساڑھے 10 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ















