اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک ہر قومی ہاکی کھلاڑی کو شاندار کارکردگی پر 15 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کوالیفائر میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت نے شائقین میں جوش اور ولولہ پیدا کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انعام کھلاڑیوں کی ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بڑا اقدام ہے۔
مزید پڑھیں۔لاہور میں ایسا پمپ جہاں اب بھی پرانی قیمت پر پٹرول دستیاب














