اہم خبریں

دفعہ 144 کن شہروں میں نافذ؟ نوٹیفکیشن اور اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور (اے بی این نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اجتماعات، جلوسوں اور ہر قسم کے احتجاج پر پابندی ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 4 یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔ انٹیلی جنس رپورٹس نے انکشاف کیا ہے کہ حساس اجتماعات دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

جس کے باعث عوامی مقامات پر بغیر اجازت کسی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ صوبے بھر میں عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش اور ان کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے جب کہ شادی کی تقریبات، جنازے، تدفین اور عدالتی کارروائیاں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو صوبے بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کی وائرل ویڈیو سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں