کراچی (اے بی این نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس کے باعث سی این جی شعبے کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کو سحر و افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت شہر میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گیس کی فراہمی بند رکھی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق موجودہ طلب و رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے صنعتی و کمرشل ضروریات پر گھریلو صارفین کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کو گرمیوں کے دوران گیس کی کمی سے بچانا اور گھریلو ضروریات کو ترجیح دینا ہے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں مقیم پاکستانی کے لیے اہم اعلان ، بڑی خبر















