لندن (اے بی این نیوز) برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے افراد کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایسے افراد کے ویزے بھی منسوخ کر دیے جائیں گے۔
برطانوی میڈیا نے بتایا کہ جن غیر ملکیوں کو 12 ماہ کی معطل سزا ہوئی ہے انہیں بھی برطانیہ آنے کی اجازت نہیں ہے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ برطانیہ آنا حق نہیں بلکہ اعزاز ہے، برطانوی عوام کے لیے خطرہ بننے والوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے 60 ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو ڈی پورٹ کیا ہے، اب نئے امیگریشن قوانین کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں نیا قانون متعارف، شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری















