کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات کے لیے آج 122 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین جانے والی 38 پروازیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر ایئرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جبکہ لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین کے لیے 20 پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر، ابوظہبی کے لیے 10 پروازیں اور ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے 10 پروازیں چل سکیں گی۔
اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی 10 پروازیں اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ اور جدہ سے مشرق وسطیٰ جانے والی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح منسوخ ہونے والی پروازوں میں ایمریٹس، اتحاد ایئر، عربیہ، پی آئی اے، ایئر بلیو، فلائی دبئی، قطر ایئر، فلائی جناح اور دیگر ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز شامل ہیں۔ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے 8 روز میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عدالت میں چیلنج دائر، جانیں تفصیلات















