لاہور(اے بی این نیوز )لاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ، ٹک ٹاکر ندیم نانی والا اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران رجب بٹ اور زرک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی، جبکہ ندیم نانی والا کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے ندیم نانی والا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تینوں ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ پراسیکیوٹر کو بھی اگلی سماعت پر طلب کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان،جا نئے کون کون شامل















