اہم خبریں

نئے حملوں کا آغاز، ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی

تہران (اے بی این نیوز ) ایران نے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر ایک نئی میزائل لہر داغ دی ہے جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی آ گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری کارروائی کا حصہ ہیں اور مختلف اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، وسطی اسرائیل اور مغربی کنارے میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پناہ گاہوں میں جائیں اور محفوظ مقامات پر رہیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان میں عسکری مقامات کے ساتھ بعض شہری علاقوں پر بھی حملے شامل ہیں۔ اسرائیلی حکام نے دفاعی نظام کو چوکس کر دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ہنگامی صورت حال میں احتیاطی اقدامات اختیار کریں۔

مزید پڑھیں :ایک اور امریکی لڑاکا طیارہ تباہ،جا نئے کیسے گرا

متعلقہ خبریں