قطر ( اے بی این نیوز )قطر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی طرف سے داغے گئے 14 بیلسٹک میزائلز اور 4 ڈرونز کو فضا میں ہی روک دیا، جس سے ممکنہ حملہ ناکام ہوگیا۔ ایک میزائل سمندر میں گرا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، قطری وزارتِ دفاع نے سرکاری طور پر یہ اطلاع دی۔
قطری فورسز نے بتایا کہ دفاعی نظام نے خطرات کو بروقت نشانہ بنایا اور شہریوں کو کسی نقصان سے بچایا، جبکہ حکومت نے عوام سے محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت میں پھنسے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ نے اہم لب کشائی کی















