اہم خبریں

ایران کی فوجی کارروائی کا نیا باب، وعدہ صادق 4 کے 19 ویں مرحلے کا اعلان

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے 19ویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اہداف پر شدید حملے جاری ہیں اور ایرانی فورسز کے میزائل اور ڈرون خطے میں امریکی اور اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی اہم اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور خطے میں 7 جدید امریکی اور اسرائیلی ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی حملوں نے امریکی اور اسرائیلی نگرانی کے نظام کو “اندھا” کر دیا، اور اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت اور بین گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل میں 100 گھنٹے سے سائرن بج رہے ہیں اور لوگ پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ آنے والے دنوں میں حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں مزید اضافہ ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ کویت، بحرین اور قطر میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا اور بحر ہند میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اور ایک ڈسٹرائر کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں‌:امریکہ نے ایران پر حملہ کیا ہمیں اس کی سمجھ نہیں،رانا ثنا اللہ

متعلقہ خبریں