اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا نیا فارمولہ؟جانئے اب کب اور کیسے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     ) وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی پر غور کر رہی ہے، جس کے تحت قیمتیں پندرہ روز کے بجائے ہفتہ وار بنیادوں پر مقرر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کر کے وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے۔

مجوزہ پلان کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں براہِ راست انٹرنیشنل مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے منسلک ہوں گی تاکہ عالمی مسابقت کے مطابق فوری ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے۔ معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم حتمی منظوری دیں گے اور ضرورت پڑنے پر قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی کیفیت پائی جا رہی ہے، اسی لیے جلد فیصلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے نگرانی کا نظام بھی سخت کر دیا گیا ہے تاکہ مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کا ایف 15طیارہ مار گرایا

متعلقہ خبریں