اہم خبریں

ایران نے امریکہ کا ایف 15طیارہ مار گرایا

تہران ( اے بی این نیوز     ) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی ایران کے پہاڑی سلسلے البرز میں امریکا کا ایف 15 لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں کسی بھی امریکی ایف 15 طیارے کے گرنے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اس نوعیت کی اطلاعات گمراہ کن ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔

اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ خلیج فارس میں امریکا کا ایک بڑا ریڈار سسٹم ایرانی میزائل حملوں میں تباہ کر دیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ ریڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا تھا، جس کی رینج تقریباً 5 ہزار کلومیٹر اور مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی۔ تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے بھی واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایسے دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت خطے میں حملوں کے لیے موبائل لانچرز استعمال کر رہی ہے اور میزائل فائرنگ کے ذریعے علاقائی استحکام کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج ان خطرات کا مؤثر جواب دے رہی ہے اور اپنے مفادات و اتحادیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں