اہم خبریں

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،جا نئے فی یونٹ کتنی مہنگی ہو ئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ملک بھر میں بجلی صارفین کے لیے ایک اور مالی جھٹکا سامنے آگیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 63 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد صارفین کو آئندہ بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی، جس کا اطلاق متعلقہ ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیول پرائس میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہر ماہ ایڈجسٹمنٹ کی جاتی ہے جس کا براہ راست اثر بجلی بلوں پر پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی اے نے موبائل نیٹ ورکس کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی،جا نئے کونسا نیٹ ورک کس نمبر پر ہے

متعلقہ خبریں