اہم خبریں

پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے،فیلڈمارشل کاجنوبی وزیرستان کادورہ

جنوبی وزیرستان ( اے بی این نیوز)فیلڈمارشل سید عاصم منیرکاجنوبی وزیرستان کادورہ،آئی ایس پی آر کے مطابق مغربی سرحدپرسیکیورٹی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیا۔
فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی فیلڈ مارشل کی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ
شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے دہشتگردی ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں :ڈاگ فائٹ ،ایران نے اسرائیلی طیارہ مار گرایا

متعلقہ خبریں