اہم خبریں

اقوام متحدہ کے امدادی مشن افغانستان نے حقائق کے برعکس رپورٹ جاری کردی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) اقوام متحدہ کے امدادی مشن افغانستان نے حقائق کے برعکس رپورٹ جاری کردی۔ اقوام متحدہ مشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر افغان اوربھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈہ جاری ہے۔پاک فوج نے افغان بلااشتعال جارحیت کے ردعمل کے طورپر صرف عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
آپریشن غضب للحق کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں تفصیلات پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا۔ افغان بریگیڈ اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز،ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیسز سمیت چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ انداز میں دشمن کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ماہرین کے مطابق عالمی ذرائع ابلاغ بھی پاکستان کے عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے موقف کی تائید کرچکے ہیں۔ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے جو کسی سویلین آبادی کو نشانہ نہیں بناتی۔

مزید پڑھیں :بنگلادیش کے خلاف میچوں کی سیریز، 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،جا نئے کون کون شامل

متعلقہ خبریں