تہران ( اے بی این نیوز )ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے 1.1 ارب ڈالر مالیت کے جدید ریڈار نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ ریڈار خلیج میں امریکی افواج کا سب سے بڑا ابتدائی انتباہی نظام سمجھا جاتا تھا اور اس کی رینج تقریباً 5 ہزار کلومیٹر تھی، جو مشرق وسطیٰ کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ بڑھتی کشیدگی کے دوران پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں کیا گیا۔ ریڈار قطر میں نصب تھا اور اسے 2013 میں فعال کیا گیا تھا۔ اگرچہ ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈار کو شدید نقصان پہنچا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس تباہی کی مکمل تصدیق نہیں کی۔
مزید پڑھیں :ایران کے نئے وزیر دفاع کو بھی شہید کر دیا گیا،جا نئے تفصیل















