اسلام آباد ( اے بی این نیوز)اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کی دعوت پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی بریفنگ صرف مخصوص ارکان کے بجائے پوری پارلیمنٹ کو دی جانی چاہیے۔ ان کے مطابق خطے کے حالات نہایت نازک ہیں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ضروری ہے تاکہ تمام ارکان قومی سلامتی سے متعلق صورتحال سے آگاہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بریفنگ بلائی ہے اور انہیں کہا گیا کہ یہ بات وزیراعظم کے سامنے پیش کریں۔ اس موقع پر انہوں نے ساتھیوں سے مشورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
محمود اچکزئی نے زور دیا کہ بہتر ہوگا کہ بریفنگ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یا کم از کم سینیٹ میں دی جائے تاکہ تمام ارکان بیک وقت معلومات حاصل کر سکیں اور قومی سطح پر مشترکہ فیصلے کے لیے تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کل صبح تک حکومت کو اپنی رائے اور فیصلے سے آگاہ کر دے گی۔
اپوزیشن موقف، محمود خان اچکزئی، پاکستان پارلیمنٹ، سکیورٹی بریفنگ، وزیراعظم پاکستان، قومی سلامتی، سیاسی اجلاس، سینیٹ پاکستان، پارلیمانی اعتماد، پاکستان سیاسی صورتحال
مزید پڑھیں :















