اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے درج مقدمے کے متن میں کے مطابق سابق وزیرخزانہ نے دونوں وزراء کوکال آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کے لئے کی ،گزشہ روز سابق وزیرخزانہ کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثناء کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ایف آئی اے کو انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔















