اہم خبریں

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا

یو اے ای(اے بی این نیوز)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا۔انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان سیریز کھیلی جا رہی تھی۔

ای سی بی کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کر رہا ہے،ای سی بی

پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون دے میچ ختم کردیا گیا تھا۔وائٹ بال سیریز میں 5ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے،بقیہ 3میچز بھی ختم کردیے گئے۔انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابو ظہبی میں شیڈ ولڈ کیمپ بھی اب ختم کر دیا گیا۔انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی20ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابو ظہبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔

انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھے جائیں گے،ای سی بی

مزید پڑھیں۔برطانیہ: عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا

متعلقہ خبریں