اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس صورتحال پر دلی رنج اور گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرے کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔
پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی سطح پر ایران کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں بھی پاکستان کی جانب سے واضح طور پر ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کی گئی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا۔
حکومتی حلقوں کی جانب سے پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ملک کے اندر احتجاج شدت اختیار کرے یا کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے تو اس سے دشمن کے مذموم عزائم کو تقویت مل سکتی ہے۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، احتجاج کو ہر صورت پرامن رکھیں اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے گریز کریں۔ اس نازک مرحلے پر قومی اتحاد، یکجہتی اور استحکام کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایران پر حالیہ حملے انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے۔
پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ تحمل کا…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 1, 2026
مزید پڑھیں :ایران پر بموں کی بارش،ایک دن میں 1200 بم برسا دیئے















