اسلام آباد (اے بی این نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور ایرانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی اور سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور عراق کے اپنے ہم منصبوں سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے اپنی سرزمین کا غلط استعمال بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کر رہے ہیں اور ایران اپنی تمام دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کو اپنی خود مختاری کے تحت استعمال کرے گا۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب سے بات کی اور ایران پر بلا اشتعال حملوں کی مذمت کی۔
مزید پڑھیں:پاک افغان کشیدگی ،آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری،جانیے















