اہم خبریں

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے ہرادیا

پالے کیلے (اے بی این نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ کے آخری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

قومی باؤلرز کو سری لنکا کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 147 رنز تک محدود کرنا تھا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

پالے کیلے میں کھیلا جانے والا یہ میچ سری لنکا کے لیے محض ایک رسم ہے جب کہ پاکستان کی بڑے مارجن سے جیت اسے سیمی فائنل میں لے جائے گی۔

میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور پہلی وکٹ پر 176 رنز بنائے۔

فخر زمان 16ویں اوور میں 84 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان ایک بڑے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا لیکن پہلی وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم کے بغیر میدان میں اترنے والی قومی ٹیم کا مڈل آرڈر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔

وکٹ کی دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے ورلڈ کپ میں اپنی دوسری شاندار سنچری اسکور کی۔ وہ 100 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ پوری پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنا سکی۔

دو اوپنرز کے علاوہ 6 دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، شاہین آفریدی 4، نسیم شاہ 1، سلمان آغا اور محمد نواز صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عثمان خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بڑا ٹوٹل بنانے کے بعد سری لنکا کو 65 یا اس سے زائد رنز سے شکست دینا ہوگی، اس کے علاوہ جیت کی صورت میں بھی پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

پاکستانی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، سٹار بلے باز بابر اعظم، نمبر ون آل راؤنڈر صائم ایوب اور نوجوان سلمان مرزا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ خواجہ نفی، ابرار احمد اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی اور عثمان طارق شامل ہیں۔

کوسل مینڈس کی جگہ کامل مشرا کو سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن ٹیم میں کپتان داسن شاناکا، پاتھم نسانکا، کامل مشرا، چارتھ اسلانکا، پون رتنائیکے، کمانڈو مینڈس، جینتھ لیاناگے، داناتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرا اور دلشان مدھوشنکا شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم کی موجودہ صورتحال پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

متعلقہ خبریں