لندن (اے بی این نیوز) برطانیہ اب اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سر کیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانوی طیارے آج مشرق وسطیٰ کے آسمانوں پر ہیں، جو ہمارے عوام، مفادات اور علاقائی دفاعی کارروائیوں کے تحفظ میں حصہ لے رہے ہیں۔
سر کیر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی اڈوں اور اہلکاروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کو اعلیٰ ترین سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ہر برطانوی شہری تک پہنچ کر مدد کی جا رہی ہے۔ کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کی طرف لوٹنا ضروری ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیز انکشاف، جانیں بڑی خبر















