اہم خبریں

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کو بھاری نقصان،متعدد چیک پوسٹیں تباہ، دشمن پسپا

ننگر ہار (اے بی این نیوز)آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت اور فائرنگ کے بعد پاکستان نے مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے صوبہ ننگرہار میں افغان طالبان کے ایک ٹینک کو تباہ کر دیا جبکہ سرحدی علاقوں میں متعدد چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران آریانہ کمپلیکس، دبگئی چیک پوسٹ، پولیس ہیڈکوارٹر اور ذاکرخیل پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق بھرپور اور منظم آپریشن کے نتیجے میں افغان طالبان فورسز کو بعض مقامات پر چیک پوسٹیں چھوڑ کر پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ایک فوجی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور فورسز مکمل الرٹ ہیں۔

مزید پڑھیں :ٹی 20 ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں پہچنے کیلئے پا کستان کو کتنے رنز سے جیتنا ہو گا، کل کا میچ فیصلہ کن

متعلقہ خبریں