اسلام آباد(اے بی این نیوز)قتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو اسٹاک سے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پاسکو کی گندم مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔
ای سی سی نے مقامی گندم کی نئی ریزرو قیمت 4150 روپے فی من مقرر کر دی جبکہ درآمدی گندم کی ریزرو قیمت 3800 روپے فی من کی منظوری دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گندم فرسٹ اِن فرسٹ آؤٹ بنیاد پر فروخت ہو گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پرانے منصوبوں کیلئے 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔
مزید پڑھیں۔مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ















